تازہ ترین

رہنما وسابق صدر پی ٹی آئی چترال سجاد احمد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ۔ 9 مئی واقعے کی پر زور مذمت ۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صدر پی ٹی آئی چترال لوئر سجاد احمد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ بطور سیاسی ورکر میں 9 مئی واقعے کی پر زور مذمت کرتاہوں۔ اور ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے مرتکب افراد کوکڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ملکی بقا کی ضامن ہے اس کے خلاف کسی بھی قدم کو میں پاکستان پر حملہ تصور کرتا ہوں ۔پاک فوج اور ریاست ہماری ریڈ لائن ہے ۔ جو بھی ان ریڈ لائن کو کراس کرنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرے ہمارا ان سے کوئی واسطہ نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ان کے پاس پی ٹی آئی کا کوئی عہدہ نہیں ہے وہ پارٹی کا ایک رکن تھا ۔ لیکن 9 مئی کے واقعے کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا ہے ۔ جس کا باقاعدہ اعلان میڈیا میں اپنے اس بیان سے کر رہا ہوں ۔ میرا پی ٹی آٹی سے ناطہ 9مئی کے بعد ٹوٹ چکا ہے لہذا مجھے آیندہ پی ٹی آئی سے منسوب نہ کیا جائے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔