اپر چترال پولیس کی بڑی کاروائی ۔۔۔63لیٹر دیسی شراب اور چرس برآمد
اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)ڈی پی او اپر چترال شاہ جہاں درانی کی ہدایت پر، ایس ڈی پی او سرکل مستوج محی الدین کی نگرانی، انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ بونی حضرت الدین اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی انور ساکنہ بونی سے بمقدار 225 گرام چرس جبکہ ملزم میر عزیز خان ساکنہ چرون سے 60 لیٹر خام شراب اور 3لیٹر تیار دیسی شراب (ٹارہ) بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف پرچہ چاک کرکےمزید تفتیش شروع کی ہے۔ ایس ڈی پی او مستوج سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بونی حضرت الدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور مہم جاری ہے اور علاقے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے اپر چترال پولیس پر عزم ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے عوام سے ہر صورت منشیات کی بیخ کنی میں اپر چترال پولیس کے تعاون کی درخواست کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں