تازہ ترین

اظہار تشکر از طرف برگیڈئیر (ر) خوش محمد خان

اظہار تشکر
چترال (چترال ایکسپریس)میں اپنے بھائیوں ، اپنے خاندان کے تمام افراد اور اپنی جانب سے ان تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمارے والد محترم کی وفات پر ہمارے ساتھ بذریعہ سوشل میڈیا اور ٹیلی فون تعزیت کئے یا بنفس نفیس تعزیت کےلئے ہمارے گاؤں اور سنگور چترال میں ہمارے گھر تشریف لائے، اور غم کی اس گھڑی میں ہماری اشک شوئی کی۔

ہم چترال کے ان تمام آن لائن ویب چینلز، سوشل میڈیا پیجز، گروپس خصوصاً چترال ٹائمز،ڈیلی چترال، چترال ٹوڈے چترال ایکسپریس،آواز چترال، انواز نیوز ، دی پولیٹیکس آف چترال ، چمرکھن و دیگر کا بھی شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے ہمارے والد محترم کی وفات کی کوریج کے ساتھ ان کےلئے دعائیہ کلمات لکھے اور قارئین سے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔

چترال اور چترال و پاکستان سے باہر رہنے والے چترالی خواتین وحضرات نے جس طرح ہمارے والد کے ساتھ محبت کا اظہار کی، ہم اس کےلئے ان سب کے شکر گزار ہیں۔

فرداً فرداً سب کا شکریہ ادا کرنا، سب کے مسجز اور فون کالز کا جواب دینا ممکن نہیں اس لئے بذریعہ ہم سوشیل میڈیا اس پیغام کی وساطت سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین عطا فرمائے، آپ سب کو اس کا بدلہ دین و دنیا میں دیے۔ آمین

#منجانب
برگیڈئیر (ر) خوش محمد خان
گازین یارخون اپر چترال

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔