سرکاری ،غیر سرکاری اور مفت بجلی خرچ کرنے والے گھر و دفاتر میں سولر انرجی لگایےجایے۔بدیع الرحمن
چترال(چترال ایکسپریس)بدیع الرحمن چترالی ضلعی صدر چترال و مرکزی سکریٹری اطلاعات تحریک و تحفظ پاکستان نے اہک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم عوام ہیں اور عوامی مفاداتی سوچ رکھتے ہیں۔اسلئے حکومت وقت سے قومی مفادات کی خاطر ایک گزارش کرتے ہیں کہ سیاسی جنگ اور مفاداتی سیاست کی وجہ سے پاکستان میں بےروزگاری اور مہنگائی تو ہےہی.اور بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ کی عوام میں بے چینی، کارخانوں کی پیداوار میں کمی، بے روزگاری کی وجہ اور ملکی معیشت پر بوجھ بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی سرکاری ، غیر سرکاری اور مفت بجلی خرچ کرنے والے گھر و دفاتر ہیں ان میں سولر انرجی لگایےجایے۔جس کا فائدہ ان صورتوں میں ہوگا۔۔نمبر 1۔۔ عوام کو مکمل بجلی کی سہولت
نمبر 2۔کارخانوں کے پیداوار میں اضافہ۔نمبر 3۔بےجا بجلی استعمال نہ ھوگی ،نمبر 4۔ بے روزگاری میں کمی
نمبر 5۔ مفت بجلی استعمال نہ یوگی اور ملکی ریوینیو میں اضافہ ہوگا۔