دنیا کے بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں تین روزہ پولو فیسٹول 2023 کا افتتاح ہوگیا۔
چترال (چترال ایکسپریس)دنیا کے بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں تین روزہ پولو فیسٹول 2023 کا افتتاح جمعہ 7جولائی کو ہوگیا۔.. شاہد اللہ خان کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں پولو کے افتتاحی میچ
میں بال پھینک کر فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبر پختونخوا محمد بختیار خان ، برگیڈیئر عمران خان اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
فیسٹول کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح گروانڈ میں موجود تھے۔۔ شندور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا
ہے اور پچھلے سالوں کی نسبت گردوغبار بھی کم ہے۔میلے کے دوسرے روز بھی سیاحوں کئ بڑی تعداد شندور کی طرف روان دوان ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں