چیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے ہمراہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے چترال کےسیلاب سے متاثرہ علاقوم  کا دورہ کیا۔
حالیہ سیلاب کے بعد کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے چترال لوٸر میں سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ چئیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویزنے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے ہمراھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورانہیں متاثرہ علاقوں کے صورتحال کے بارے میں اگاہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر چترال محمد علی خان بھی موجودتھے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے لاٸن ڈیپارمنٹس کو متاثرہ انفراسٹرکچر کوجلد از جلد بحال کرنے کا حکم دیا ۔۔۔

چیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا مشکل کی اس گھڑی میں چترال کا خصوصی دورہ کرنے پر  اس کاشکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔