
انتقال پر ملالتازہ ترین
سید غفار استادسکنہ سنگور لوٹدہ انتقال کرگئے ۔
چترال (چترال ایکسپریس)استاد الاساتذہ ،چترال کی انتہائ معتبر اور قابل فخر شخصیت سید غفار سکنہ سنگور لوٹدہ انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز بدھ صبح 10:00 بجے سنگور لوٹ دہ میں ادا کی جائے گی ۔
سوگوران میں رشید الغفور (پی آر او ڈی سی چترال ) ، کرنل ساجد الغفور ،عبد الغفور ، غفور احمد ، حضرت حسین (ریٹائیرڈ ہیڈ ماسٹر ) ، ڈاکٹر کلیم اللہ جان (حال امریکہ ) ، وقار عظیم (ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس ) ، کیپٹن ندیم وغیرہ سمیت اہلیان سنگور شامل ہیں ۔
