حکومت کی طرف سے فلڈ ریلیف فنڈ سے چترال کے سیلاب سے متاثرہ ہوٹل مالکان کو بھی معاوضہ دیا جائے۔۔نظار ولی شاہ
چترال (چترال ایکسپریس)انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال نظارولی شاہ نے کہا ہے کہ چترال میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے جہاں مقامی لوگوں کے مکانات اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پھنچا ہے وہاں سیاحت سے سے جڑے ہوئے لوگوں کو شدید مالی خسارے کا سامنا ہے کیونکہ سیاحتی مقامات میں لوگ بھاری کرایہ ادا کر کے رینٹ پر ہوٹل چلا رہے ہیں جو کہ چار مہنے کا سیزن ہوتا ہے اب ایک مہنے ہونے کو ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی طرف سے سیاحوں کی مومنٹ پر پابندی لگائی گئی ہے ایسے میں سیاحتی مقامات کے ہوٹل مالکان انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں لہذا حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ ان ہوٹل مالکان کی مشکلات کم کرنے کے لیے انہی حکومت کی طرف سے فلڈ ریلیف فنڈ سے ان متاثرین کو بھی معاوضہ دیا جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں