اپرچترال بونی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر منایا گیا

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اج گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپرچترال  میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام اپنے کشمیری بہین بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج تھے جبکہ صدارت کا منصب مقدس خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میل اپر چترال نےسنبھالا تھا۔ان کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن کے افیسران، سکول ہذا کے پرنسپل، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔تلاوت قرآن پاک کےساتھ حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف پیش کئے گئے۔مقریرین نے اج کے دن کی مناسبت سے تقاریر پیش کئے۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں کشمیر میں ہندو سامراج کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ جبرو سختی اور تعصبانہ رویے کی بھرپور مذمت  کی اور اقوام متحدہ سے بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کشمیریوں مسلمانوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا بھرپور اعادہ کیا ۔اخر میں کشمیروں کی آزادی اور ہندو سامراج کے مظالم سے نجات کے لئے دعا کی گئی۔پروگرام کے بعد شراکاء نے گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے بونی چوک تک ریلی نکالے اور بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔