تازہ ترین

قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے کوغذی اور دروش گول میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم

چترال (چترال ایکسپریس) چترال کی معروف دینی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے کوغذی اور دروش گول میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم کردی گئیں۔ دروش گول میں جے یو آئی تحصیل دروش کے امیر مولانا امین احمد اور سابق یوسی ناظم مولانا محمود الحسن جبکہ کوغذی میں مولانا ولی الرحمن انصاری، قاری بشیر احمد اور قاضی محمد نسیم کی نگرانی میں متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔ چترال میں قاری فیض اللہ چترالی کی سماجی خدمات کے نمائندہ اور مسئول خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکا خیل نے قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے متاثرین سیلاب کی ہنگامی امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قاری صاحب نے حسب روایت اس بار بھی سیلاب سے متاثرہ اہل وطن کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور متاثرین کی بحالی کیلئے انتہائی ہمدردانہ کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ قاری صاحب کی جانب سے گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثرہ گولین، شیشی کوہ، اپر چترال اور یارخون کے خاندانوں کی بحالی کا عمل تا حال جاری ہے، اس سلسلے میں متاثرین کیلئے کئی مکان تعمیر ہوچکے ہیں، جبکہ کچھ مکانوں کی تعمیری کام جاری ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔