کالاش ویلی رومبور کے سیلاب متاثرین کیلئے ہیلپنگ ہنڈز کی طر ف سے فری میڈیکل کیمپ ۔فوڈ اورنان فوڈ ائیٹمز پیکیج تقسیم
چترال ( محکم الدین ) ایک مہینے پہلے سیلاب سے نقصان شدہ کالاش ویلی رومبور کے متاثرین کیلئے ہیلپنگ ہنڈز کی طر ف سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ اور 38 متاثرہ گھرانوں میں فوڈ اور نان فوڈ ائیٹمز پر مشتمل مکمل پیکیج تقسیم کئے گئے ۔ جس میں متاثرین کیلئے 10 کلو اٹا ،5 کلو چینی ،2 کلو گھی،10عدد صابن ،چائے،5کلو چاول ، ،4 عدد کنگی ،2 عدد تولیہ ،1کلوسرف،ایک ترپال،2 ٹوائلٹ پیپر ،ایک کاٹن سٹینلس سٹیل کے برتن ،ایک عددٹارچ،10 پیکٹ ماچس شامل تھے ۔
جو کسی بھی مخیر ادارے کی طرف سے متاثرین کیلئے بڑے پیکیج تھے ۔ہیلپنگ ہینڈ کی طرف سے متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس سے کئی لوگ مستفید ہوئے۔وادی کیلاش سے تعلق رکھنے والے پہلا معروف ڈاکٹر ولی خان کیلاش نے مریضوں کا مفت معائنہ کرکے ان کو ادویات دی۔
ہیلپنگ ہینڈز کی طرف سے ڈائریکٹر سلام الدین , سجاد الرحمن،عرفان،عزیزکے علاوہ چیرمین ویلج کونسل رومبور سلطان، یوتھ کونسلر شیر احمد ،کسان کونسلر جاوید ،وائس چیرمین سروات شاہ،سابق کونسلر شیخ عنایت،صبور اس موقع پر موجود تھے ۔ ویلیج کونسل رومبور کے چیرمین اور ممبران نے متاثرین کی بھر پور امداد پر ہیلپنگ ہینڈز کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔کہ وادی کیلاش رمبور کے سیلاب سے متاثرین کے لیے یہ دوسرا پیکیج ہے ۔یہ پہلی ٹیم ہے ۔ جو رمبور کے متاثر ین کے پاس سب سے پہلے پہنچا اور بھر پور مدد کی ۔ جس کیلئے ہم ہیلپنگ ہینڈ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔