تازہ ترین

نوتعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )نوتعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نےاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس لائن لوئر چترال پہنچنے پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشین محمد ستارخان, ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹرز احمد عیسی اور دیگر پولیس افسران نے استقبال کیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

لوئر چترال پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان کو سلامی پیش کی

ڈی پی او چترال لوئر اکرام اللہ خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں،جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی اولین ترجیح ہوگی۔

شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلےبھی اکرام اللہ خان چترال میں بحیثیت ڈی پی او خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔