چترال لوئرکے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں اور گشت کا سلسلہ جاری
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کی پیش نظر ضلع ہذا کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں اور گشت کا سلسلہ جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم نے لواری ٹنل نمبر 1 اور 2 کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس۔پی۔انوسٹگیشن لوئر چترال نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو سکیورٹی کے متعلق خصوصی ہدایات دی۔
موجودہ حالات کے پیش نظر جوانوں کو دوران ڈیوٹی چوکس رہنے ,بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور باہر سے چترال کے اندر داخل ہونے والی گاڑیوں/ مشتبہ افراد کی چیکینگ کی ہدایت کی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں