پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی کیلئے ہردم تیارہیں ۔مائن اونر ایسوسی ایشن چترال

چترال (چترال ایکسپریس)جمعرات 7 ستمبرکو چترال مائن اونر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چترال منرل مائنز کمپنی کے آفس میں منعقد ہوا جس میں چترال کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور بارڈر ایریا میں بہادر فوجیوں کی شر پسند دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوتے شہادت کے رتبے پہ فائز ہونے والے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، اجلاس میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے  دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیا گیا  اور کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا اور چترال میں امن قائم کردیا۔اجلاس میں  اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مائن اونر ایسوسی ایشن پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی کیلئے ہردم تیار ہیں۔انہوں نے چترال کے عوام الناس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف کسی بھی سازش اور پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا میں غلط افواہیں پھیلا کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے ہم درخواست گزار ہیں کہ بغیر تحقیق کے کسی بھی قسم کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اور اپنے سیکیورٹی اداروں پہ مکمل اعتماد رکھیں جو ہمارے تحفظ کے ضامن ہیں۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔