ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کا آج ہفتے کے دن پورے ضلعے میں ہڑتال کا اعلان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) خیبر پختونخوا بار کونسل کے فیصلے کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال نے آج ہفتے کے دن پورے ضلعے میں ہڑتال کا اعلان کردیا جس پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے کوئی وکیل کسی عدالت میں کسی مقدمے کے سلسل میں پیش نہیں ہوسکے گا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دنوں کے اندر انتخابات کا اعلان کرانے، بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے تو دوسری طرف سرکاری افسران مفت بجلی، گیس اور پٹرول سے مستفید ہورہے ہیں جس کی مالیت اربوں روپے ماہانہ ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے تمام عہدیداروں، اشرافیہ اور عام آدمی کو یکساں سہولیات بہم پہنچائی جائیں ورنہ احساس محرومی کے مارے عوام کو سڑکوں پر آنے اور اشرافیہ سمیت دوسرے ناجائز مراعات یافتگان کا گریبان پکڑنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔