چترال کے مشہور سماجی ومذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کادورہ یارخون

اپرچترال (چترال ایکسپریس)چترال کے مشہور سماجی ومذہبی شخصیت حضرت قاری فیض اللہ چترالی نے منگل کے روز اپنے 4روزہ دورہ یارخون بروغل ویلی کے دوران دوما دومی اوی لشٹ میں نوجوان شیر گلاب کی تماداری کی جوکہ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے نوجوان شیر گلاب کی حوصلہ افزائی کی

 اس کے بعدقاری فیض اللہ چترالی کابریپ پہنچنے پر بزرگوں بچوں اور خواتین نے پرجوش استقبال کیا ایک سادہ و پروقار تقریب منعقد ہوئی
تقریب کے بعد بریپ کے سیلاب متاثرین کے لئے تیار کردہ 19مکانات کا معائنہ کیا
قاری فیض اللہ نے کھوتان لشٹ جاکر 6 زیر تعمیر مکانات اور مکمل شدہ مکانات کا معائنہ کیا
اور اس جگہ مسجد حسنین رضی اللہ عنہا کے تعمیر کا افتتاح کیا اور خصوصی دعا کی
قاری فیض اللہ نے میراگرام نمبر2 بھی جاکرسیلاب متاثرین کے ساتھ خصوصی نشست کی اور 7مکمل منہدم شدہ مکانات کے تعمیر کا اعلان کیا جس پر سیلاب متاثرین کی خوشی دیدنی تھی
بعد ازین قاری فیض اللہ چترالی نے پردان میراگرام نمبر2 میں شہید چترال سکاؤٹس شہزادہ اورنگزیب کے گھر جاکرشہید کے والد سے اظہار تعزیت کی
انہوں نے وسم بالا کے نو تعمیر شدہ مسجد کا بھی معائنہ کیااور اگلے منزل کی طرف روانہ ہوئے
قاری فیض اللہ  کے ساتھ قافلے میں ان کے رفقاء مولانا فدءالرحمن ،قاری احمد ولی شاہ مولانا شیروزیر، مولانا احسان الحق وفا شامل ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔