قاری فیض اللہ چترالی کاکہوژ میں 9تعمیرشدہ گھروں کا معائنہ ،مزید 5گھروں اور 3مدرسوں کی تعمیر کا اعلان
اپرچترال (چترال ایکسپریس)چترال کے مشہور سماجی ومذہبی شخصیت حضرت قاری فیض اللہ چترالی نے جمعہ کے روز اپنے 4روزہ دورہ یارخون بروغل ویلی کے دوران دوسرے تیسرے اور چوتھے روز یارخون ویلی کے مختلف دیہاتوں میں جاری کاموں کا معائنہ کیا
جس میں وسم/ شوشت /بنگ/شوڑ کوچ/یارخون لشٹ/شامل ہیں۔
شوشت میں آغاخان ہائی سیکنڈری سکول کا دورہ کیا سکول کے پرنسپل یعقوب علی نے ادارے کے بارے بریفننگ دی
یارخون ویلی میں تین مزید گھروں اور ایک مدرسے کی تعمیر کا اعلان کیا
بروغل ویلی کے تمام باسیوں کے لئے سردی کے گرم کپڑے بنیان کا اعلان کیا
کہوژ کے شہید شیر نواز کے گھر تعزیت کی
اور کہوژ کے نوتعمیر شدہ 9مکانات کا معائنہ کیا ان میں سے ایک مکان ایسا بھی ہے جس کے لئے زمین بھی قاری صاحب نے خرید کر دی تھی اور ایک گھر کے تمام اخراجات بھی قاری صاحب نے پورے کئے تھے
پرکوسپ کے 2تعمیر شدہ مکانات کا معائنہ کیا
مستوج میں زیر تعمیر مسجد کا معائنہ کیا
جمعہ کی نماز سنوغر کے جامع مسجد میں آدا کی بعد نماز جمعہ قاری محمد جان نے مسجد کے تعمیراتی کام میں امداد کرنے پر اہل علاقہ کی طرف قاری صاحب کا شکریہ آدا کیا
اس کے ساتھ 2 مکان اور ایک مدرسے کے تعمیر کی درخواست کی جسے قبول کرتے ہوئے قاری فیض اللہ چترالی نے تعمیر کا اعلان کیا
میم اوی چونکہ سیلاب میں بہت زیادہ متاثر ہوا تھا ان سیلاب متاثرین کی داد رسی کے لئے میم اوی پہنچے
جہاں کے 4سیلاب متاثرین کو دوما دومی میں نئے مکانات تعمیر کرکے دئے گئے
اہل علاقے کے درخواست پر ایک مدرسے کے تعمیر کا بھی اعلان کیا
جیسے ہی مدرسہ انوار مدینہ بونی پہنچے تو مداک موڑکھو کا وفد منتظر تھا وفد نے مدرسے کے لئے چادروں کی درخواست کی جسے قبول کرتے ہوئے انہیں چادریں مہیاء کئے
قاری فیض اللہ کے ساتھ دور ے میں ان کے رفقاء مولانا فدءالرحمن قاری احمد ولی شاہ مولانا شیروزیر مولانا احسان الحق موجود تھے