لوئر چترال پولیس اور مشران علاقہ کی کاوشوں سے دو فریقین کے مابین صلح،دشمنی دوستی میں بدل گئی
چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس اور مشران علاقہ کی کاوشوں سے دو فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی زیر صدارت میں کوٹگاہ عشریت میں مشرف خان ولد سیدولات خان اور عجب خان ولد میاں خان ساکنان عشریت کے درمیان پرانی دشمنی کے سلسلے میں جرگہ کا انقعاد ہوا۔
جسمیں معتبرات علاقہ شہزادہ سریر الدہن شہزادہ خالد پرویز ,مولانا قاضی شریف احمد ,شہزادہ حشام الملک اور دیگر مععززین شامل تھے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم نے جرگہ ممبران کو دونوں خاندانوں کے درمیان تنازعے کے بارے میں بتایا اور جرگہ ممبران کے ساتھ ملکر دونوں فریقین کے درمیان تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔
دونوں فریقین نے آپس میں پرانی دشمنی کو ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے اور عہد کیا کہ آئندہ ہم اور
ہمارے خاندان آپس میں بھائی چارے کے ساتھ رہیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں