دروش اوسیک آر سی سی پل کا افتتاح کر لیا گیا

چترال (چترال ایکسپریس)دروش اوسیک پل کا عظیم تر عوامی مفاد اور عوامی مشکلات کے پیش نظر افتتاح ہوا وینگ کمانڈر لفٹننٹ کرنل قیصر رضاء اے اے سی دروش ڈاکٹر محمد علی ڈی ایس پی اقبال کریم ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو وسیم خان ودیگر اعلی سول و سرکاری افیسران علماء کرام تمام سیاسی جماعتوں کے عمائیدین ناظمین کونسلر اورمختلف طبقہ فکر کے عمائیدین تجار یونین ڈرائیور یونین کے نمائیندگان شامل تھے کرنل قیصر اور اے اے سی ڈی ایس پی دروش اور ایس ڈی او فیتہ کاٹ کر پل کا افتتاح کیا خاص مہمان کی حیثیت سے کرنل قیصر نے دریاء کے اس پار عوام کی شدید مشکلات کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر فیتہ کاٹ کر پل کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا جس پر دروش کے پر جوش عوام نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ پاد کے فلک شگاف نعروں سے اپنے جزبات کا اظہار کئے آج دروش میں جشن کا سماں تھا ہر جوان اور بوڑوں کے چہروں سے خوشی کے اثار نمایاں تھے تمام حاضرین نے اس پل کی تعمیر میں حصہ لینے والے سابقہ مرکزی صوبائی حکومتوں سابق ایم این ایز اور موجودہ نگران مرکزی وصوبائی حکومت کے اعلی زمہ داران ڈپٹی کمشنر چترال کمانڈنٹ چترال سکاوٹس اور ڈی پی او چترال کے ساتھ ساتھ اور اس کار خیر کے لئے تمام کوشیش کرنے والوں کا شکریہ اداء کئے ٹھیکہ دار اسمار خان کی طرف سے وقت سے پہلے پل مکمل کرنے پر شاباشی دی اور بقایا کام جو روڈ کا کام بقایا ہے اسی ٹھیکہ دار کی طرف سے مکمل کرنے کی گزارش کی اور اُمید ظاہر کی کہ سڑک کا کام جلد مکمل کیا جائے گا جو اس پل کے ساتھ بہت ضروری ہے عوام کیطرف سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ریاض ولی شاہ اور ایس ڈی اودروش وسیم کی پل کی جلد تعمیر میں سرپرستی کرنے اور خصوصی دلچسپی پر خراج تحسین پیش کی گئ آخیر میں اجتماعی دعاء کے بعد کرنل قیصر اے سی ایس ڈی او کی گاڑی عوامی گاڑیوں کے ہمراہ پل کراس کی اور پل ٹھیکہ دار کی طرف سے شیرین اور کولڈ ڈرنگ تقسیم کی گئ اس اہم پروگرام میں بھر پور تعاون کرنے پر الفلاح سوسائیٹی اوسیک دروش کے کارکنان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔