تازہ ترین

جی جی ایچ ایس سکول شیاقوٹیک چترال میں چوری میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پرڈی۔پی۔او کی برہمی کا اظہار

جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاکر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔ڈی پی او اکرام اللہ خان

چترال(چترال ایکسپریس)تھانہ سٹی چترال میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول شیاقوٹیک چترال کے کمپیوٹر لیب سے کمپیوٹرز اور اسکرین چوری ہونے کی رپورٹ درج ہوئی تھی اور اس کیس میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے بذات خود تفتیشی ٹیم کو اپنے ہمراہ لیکر وردات کی جگہ کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل محترمہ آصفہ کنول صاحبہ بھی موجود تھی ۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے عمل  کوجدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاکر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔