سابق ایم پی اے اور پی پی کے رہنما حاجی غلام محمد پی پی سے باقاعد طورپر کنارہ کشی اختیار کی ۔

اپرچترال (چترال ایکسپریس)سابق ایم پی اے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامی گرامی رہنما حاجی غلام محمد پاکستان پیپلز پارٹی سے باقاعد طورپر کنارہ کشی اختیار کی ۔
سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد اپنی خصوصی پریس ریلیز کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی سے باقاعد طورپر علحیدگی کا اعلان کیا انہوں نے ایک اخباری بیاں کے ذریعے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت ،لوئیر چترال کی قیادت اور بالائی قیادت کا تہیہ دل مشکور ہوں کہ انہوں نےمجھ پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے ائندہ عام انتخابات کے لیے بحیثت امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کےصوبائی سیٹ پی کے ون کے ٹکٹ کے لیے مجھے نامزد کیا اس لیے میں ان تمام بہی خواہوں پارٹی کے، ضلعی قیادت اور بالائی قیادت کا مشکور ہوں تاہم ہر انسان کا ایک عزت نفس ہوتا ہے اسے اگر کوئی مجروح کریں تو سب کچھ بے معنی رہ جاتی ہے ۔گزاشتہ چند دنوں سے پارٹی کے خصوصی واٹسپ گروپ میں بعض ناعاقبت اندیش حضرات میرے ذات پر غیر مناسب نکتہ چینی اور انگلی اٹھاتے رہے جو سب کچھ حقیقت کے منفی تھے اور اس طرح کے غیر سنجیدہ اور حقیقت کے منفی حرکات کسی کے لیے بھی ناقابل قبول ہوتے ہیں اور میرے لیے بھی نا قابل قبول ہیں۔لہذا آج سے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مجوزہ صوبائی ٹکٹ ۔۔۔سے دستبرداری اور پارٹی سے باقاعدہ طور پر علحیدگی کا اعلان کرتاہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میں کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے تاہم موزون ماحول، صورت حال اور حالات کے پیش نظر پر سوچا جاسکتا ہے جو میرے سیاسی سفر کے لیے بہتر ثابت ہو فیصلے کا حق محفوظ ہے۔انہوں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی قیادت اور بالائی قیادت کا آن پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔