ڈی پی اولوئر چترال اکرام اللہ خان کی جملہ تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کی سربراہی میں جملہ تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

میٹنگ میں ضلع کے تمام Oii,sنے شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے میٹنگ میں آئے ہوئے تمام شرکاء کو میٹنگ کے اغراض و مقاصد سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ نبھایا جائے۔ہر قسم کی تفتیش میرٹ کی بنیاد پر باریک بینی سے تفتیش کر یں۔

انہوں نے کہا کہ ہر مقدمے کی میرٹ پر تفتیش سو فیصد ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ ہو تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے اور ظالموں کو قانون کے کٹہرے تک لایا جا سکے۔

ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نے دوران میٹنگ سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے جملہ تفتیشی افسران کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی گنگاروں کو قانون کے کٹہرے تک لانا صرف پولیس کا کام نہیں بلکہ ان کو سزا دلوانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ غفلت کے مرتکب جو افسر ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مقدمات میں میرٹ پر صاف،شفاف اور حقیقت پر مبنی تفتیش کرنے اور ہر حال میں ریکوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے پولیس افسران اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعام بھی دیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔