ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردنوش،ٹرانسپورٹ کرایوں،سریا،سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کرے،سجاد احمد

چترال(چترال ایکسپریس)چترال کے سماجی ، سیاسی اور عوامی حلقوں نے تیل اور ڈالر کے نرخوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کیاہے ایک اخباری بیان میں آل ویلیج کونسل فورم کے صدرسجاداحمد نے کہاہے کہ آرمی چیف کی حالیہ اقتصادی اقدامات کی وجہ سے ڈالر ریٹ میں خاطرخواہ کمی آئی ھے اور ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کی گئی ھے, لیکن اس کا فائدہ ابھی تک عام عوام تک نہیں پہنچ سکا، ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے مطالبہ ھے کہ ایک خصوصی کمیٹی بنا کراشیاء خوردنوش،ٹرانسپورٹ کرایوں،سریا،سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کرے،

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔