چترال پولیس تھانہ ارندو کی اشتہاری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی
چترال(چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی مجرمان اشتہاریوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو سب انسپکٹر علی احمد اورٹیم نے ہمراہ ڈی۔ایس۔بی سٹاف لوئر چترال پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد یاسین ولد روز محمد سکنہ لچیگرام دمیل کو گرفتار کرلیا۔
اسی طرح ایک اور کارروائی میں ایس ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں اے ایس آئی سرور الدین اور ٹیم نے دوران گشت ملزم عصمت جلال سکنہ ارندو کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ( ایک ضرب بندوق دیسی ساخت اور 2 عدد کارتوس ) برامد کئیں۔ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں