چترال کھیلوں کی فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے پر آئی جی ایف سی نارتھ،کمانڈنٹ اور ڈی سی چترال کا شکریہ۔حسین احمد

چترال (چترال ایکسپریس)سرپرست ڈی۔ایف۔اے چترال اور صدرچترال ویٹرن نیٹ ورک حسین احمد نے ایک اخباری بیان میں اپنی طرف سے, ڈی۔ایف۔اے چترال اور چترال ویٹرن نیٹ ورک کی طرف انسپکٹر جنرل فرنٹیرکور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے  کہ آئی جی ایف سی نارتھ نے چترال میں ایک بڑا ایونٹ کرانے , چترال کے نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں کی چترال سکاوٹس میں تقرری, فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے سکالرشپ اور چترال میں فٹ بال گراونڈ کی تعمیر کا اعلان کرکے چترالی عوام کادل جیت لیا اس اقدام  کاجتناشکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ میرے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعلان چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا اہم اعلان ہے جس کے لئے گزشتہ 40 سال سے ہم درخواستی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس اعلان سے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔ اسں اعلان کے مثبت اثرات نوجوانون پر مرتب ہونگے۔ یہ اعلان یقینی طور پر چترال کو ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ قائم کرنے کی سنگ بنیادہے اور یہ چترال کے تاریخ میں راقم یو گا۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈینٹ چترال سکاؤٹس جس تیزی سے اس اعلان پر عملدر امد پر کام کررہا ہے امید واثق ہے کہ بہت جلد اس اعلان پر عمل در امد یوگا۔ یہ اعلان دیگر اداروں ( چترال پولیس اور چترال لوئیز) و دیگر اداروں کے لئے مشعل راہ ہے

حسین احمد نےکمانڈینٹ چترال سکاوٹس اور  ڈپٹی کمشنر چترال کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہی کے کاوشوں کی وجہ سے چترال کی تاریخ میں ٹاون چترال میں فٹ بال کا ایک بڑا ایونٹ ڈی۔ایف۔اے کی اشتراک سے منعقد ہوا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اداروں اور عوام کے درمیاں اس ہم آہنگی کو تا ابدقائم رکھے اور اس طرح اشتراک عمل سے چترال کے عوام بالخصوص نوجوانوں کی خدمت فراہم کرنےکی توفیق دے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔