اویرک گرم چشمہ لٹکوہ کے مشہور بزنس مین اور سماجی کارکن انجینئر انیس احمد دوبارہ پی پی پی میں شامل

چترال (چترال ایکسپریس) اویرک گرم چشمہ لٹکوہ سے مشہور بزنس مین اور سماجی کارکن پاکستان پیپلزپارٹی کےسرگرام جیالہ سابق یوتھ صدرا ور بلال بھٹو فیڈریشن کے نائب صدر انجینئر آنیس محمد نے اپنے ذاتی مصروفیات کے باعث چند مہینے پہلے سیاست سے لاتعلقی کااعلان کیاتھا۔ پی پی پی کے صوبائی نائب صدرسلیم خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی فیصل اور نائب صدرپی پی پی سبحان الدین نے انجینئرآنیس محمد کو دوبارہ متحرک ہو کر پاکستان پیپلزپارٹی کے قافلے میں خدمات سرانجام دینے کی دعوت۔انیس محمد کی زمانہ تعلیم علمی سے پیپلز پارٹی کے یوتھ ونگ اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پارٹی کے لیے خدمات کومدنظررکھتے ہوئے پارٹی قیادت کی طرف سے انہیں دوبارہ متحرک ہوکر کام کرنے کے لیےزور دیا گیا تو انجینئرآنیس محمد نے ہامی بھرلی اورچترال میں یوتھ کوفعال اورمنظم کرنے کاعہدکیا۔ جس پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئر چترال کے قائدین کی جانب سے انیس محمد کو پارٹی مفلر اورہار پہنایا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔