تازہ ترین

چترال لوئر میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ  کی افتتاحی تقریب

چترال (چترال ایکسپریس) پیر کے روز چترال لوئر میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ  کا افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

افتتاحی تقریب میں جسٹس (ر)ارشاد قیصر، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان,
,ڈی پی او اکرام اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں لائن ڈپارٹمنٹس کے سربراہان ,UNICEF کے نمائندے اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجسٹس (ر)ارشاد قیصر نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ لوئر چترال میں بچوں کے تحفظ کیلئے ریفرل یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ  لوئر چترال سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار خیبرپختونخوا بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اورڈسٹرکٹ پولیس۔آفیسر اکرام اللہ۔خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس لوئر چترال بچوں کےحقوق کی تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکیشن یونٹ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔ ادارے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جاۓ گا۔

چائلڈ پروٹیکشن کےضلعی افیسر اسد اللہ نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چترال میں چائلڈ پروٹیکشن آفس کاقیام اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے اور اس دفتر کے قیام کامقصد بچوں کے حقوق کی پاسداری اور ان کو بنیادی حقوق دلوانا اورچائلڈ لیبر کاخاتمہ ہماری اولین ترجیح ہوگی

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔