ایس ایچ او ایون منیرالملک کی بہترین حکمت عملی سے بھاری مقدار میں دیسی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
چترال (چترال ایکسپریس)اسٹیشن ہاوس آفیسر تھانہ ایون ایس آئی منیرالملک اور ٹیم کی بہترین حکمت عملی سے بھاری مقدار میں دیسی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ زور وشور سےجاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون ایس آئی منیرالملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین حکمت عملی سے دوران ناکہ بندی ملزم ذیشان علی ولد شیر علی خان سکنہ برون بمبوریت کے قبضے سے 60 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد کرکے موقع پر اسے گرفتار کرلیا۔۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں