تازہ ترین

چترال پریس کلب ممبران کی سینئر صحافی گل حماد فاروقی پر تشدد کی پرزور مذمت

چترال (چترال ایکسپریس ) چترال پریس کلب کے اراکین نےچترال پریس کلب کی جانب سے چترال بونی روڈ پر مبینہ طور پر ناقص کام کی نشاندہی کرنے کے لئے ویڈیو ریکارڈ کرنے پر کنسٹرکشن فرم کے کارندوں کی طرف سے سینئر صحافی گل حماد فاروقی پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ اراکین پریس کلب کے جذبات کی ترجمانی کرتےہوئے صدر ظہیر الدین نے کہا ہے کہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں میں خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کرنا صحافیوں کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے جس کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے رفیق کار صحافی پر تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی اور کو آئندہ ایسی حرکت کی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کا گلہ دبانے کی کوئی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔