بشارت از مبشرالملک

*چچا ابو طالب کی کفالت میں* (11)…*تحریر۔ مبشرالملک*

*۔ * بڑی شان والے* ۔

سردار مکہ۔۔۔ یہ جانتے تھے کہ یہ چھوٹا بچہ ایک دن ۔۔۔ اللہ کا رسول بنے گا ۔ اس لیے وہ اس کی غیر معمولی ذہنیت ۔جاذبیت ۔ کشش اور پوشیدہ عظمتوں کو دل کی گہرایوں سے محسوس کرتے تھے ۔ سردار عبدالمطالب خود بھی ایک صاحب فراست شخصیت تھے ہمیشہ اپنی آولاد سے فرماتے میرے اس فرزند کو اس کے حال پر چھوڑ دو اس کی بڑی شان ہونے والی ہے۔
سردار مکہ کی وفات کے بعد ان کی وصیت کے مطابق ابو طالب کو حجاج کو ۔۔۔ آب زم زم۔۔۔۔ پلانے کی ذمہ داری سپرد کی گئی اور اس کے بھائی زبیر کو حکومت اور خانہ کعبہ سے متعلقہ انتظامی امور ملے ۔اسی سال عرب کے مشہور ۔۔۔ سخی حاتم طائی اور ایران کے بادشاہ نوشروان عادل انتقال کرگیے۔
۔دادا۔۔۔ کی وفات کے بعد سگے چچا جناب ابو طالب نے آپ ؐ کی کفالت کا بیڑہ اٹھایا اور دن رات خاص شفقت سے آپ کا خیال رکھا۔حالانکہ اس کی اپنی مالی حالت بھی اچھی نہ تھی مگر حضور کے آنے سے اس کے گھر میں برکتوں کا نزول ہوچکاتھا تھوڑا سا کھانہ بھی سب کے لیے پورا ہوجاتا اپ بچے کی بہتر تربیت کے لیے ہمیشہ اسے اپنے ساتھ رکھتے۔

* *مکہ میں قحط۔*

مکہ میں ایک مر تبہ قحط پڑا تو قرش مکہ حضرت ابو طالب کی خدمت میں قحط کے خاتمے اور بارش کی دعا کی درخواست لے کر حاضر ہوئے جو انہں آپ نے قبول کی اور لوگوں کو کعبہ میں جمع ہونے کے احکامات دیے۔
ابن عساکر حلیمہ بن عرفطہ سے روایت کرتے ہیں ۔ہم لوگ انتظار میں تھے کہ حضرت ابوطالب ایک نورانی چہرے والے بچے کا ہاتھ پکڑ کر کعبہ پہنچ گئے ایسا لگ رہا تھا کہ بچہ نہیں ۔۔۔ سورچ ۔۔۔ ابھی ابھی ابر آلود بادل سے نکلا ہو اس کے بالوں میں بارش کےپھوار کی جلک نظر آرہی تھی ۔سردار نے اس کی پشت دیوار کعبہ سے لگا دی اور ہاتھ اوپر اٹھاے اس کے واسطے اللہ تعالی سے دعا کی اور بچے سے بھی کروایا۔۔۔ اس بچے نے انکساری سے دعا کی اور ایک انگلی آسمان کی جانب بلند کی ۔۔۔ صاف و شفاف آسمان پہ اچانک بادل نمودار ہوے اور دیکھتے ہی دیکھتے مو سلا دھار بارش شروع ہوئی اور ندی نالے بھر گئے ۔ اہل مکہ خوشی و شادمانی سے سرشار ہوئے۔ بے اختیار حضرت ابو طالب نے حضور اقدس کی شان میں ایک طویل قصیدہ اسیی اشعار کے کہے۔

.. وابص ینتسقی الغمام بوجہی۔
یہ وہ روشن جبین اور منور ہستی ہے جس کے روے زیبا کے واسطے بارش مانگی جاتی ہے۔۔
ایک مرتبہ اپنے بھائی حضرت عباس سے حضرت ابوطالب نے کہا تمہارے بھائی کے بیٹے۔۔۔ محمد ۔۔۔ کے بارے میں عجیب بات تم کو بتا تا ہوں ۔یہ لڑکا کھبی کھبی رات کو اپنے بستر سے غائب رہتا ہے میں پرشان ہوکے اسے پکارتے ہوئے نکل جاتا ہوں لیکن یہ واپس اسی بستر سے مجھے آواز دیتا ہے چچا جان آپ کہاں مجھے تلاش کر رہے ہیں میں تو یہی پر ہوں۔
بسا اوقات رات کے پچلے پہر یہ عجیب کلام پڑھنے لگتا ہے اور مجھے بہت لطف آتا ہے لیکن اس کے پاس پڑھنے کو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس کی ایک عجیب بات یہ بھی ہے ۔۔۔ کہ کھانے کے آغاز میں یہ بسم اللہ کہتا ہے اورختم کرنے پر الحمد اللہ۔نہ میں نے اسے کبھی جھوٹ بولتے دیکھا نہ بہودہ گفتگو کرتے دیکھا کہ بے مصرف کاموں میں لگے دیکھا نہ کبھی ستر کھولتے ہوئے اور بے جا مذاق اور ہنستے ہوئے یقینا یہ بہت ہی کمالات والا ہستی ہے۔

بحوالہ۔ محمد رسول اللہ۔ الرحیق المختوم ۔سرور کونین۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔