تازہ ترین

جماعت اسلامی لوئر چترال کی چترال ٹاون میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال (چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی لوئر چترال نے چترال ٹاون میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ظالمانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا اور یہ سلسلہ فوری طور پر بند نہ کرنے پر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کے روز اتالیق پل پر منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع مولانا جمشید احمد، جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین اور دوسرےسینئر رہنما خان حیات اللہ خان، قاضی سلامت اللہ، محمد شجاع الحق بیگ اور دوسروں نے کہا کہ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے اہالیان چترال کی قوت برداشت کا امتحان لیا جارہا ہے جو حکومت کی فاش غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام قانون پسند اور فطری طور پر شریف ضرور ہیں لیکن وہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور سخت مزاحمت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے اندر بالعموم اور چترال ٹاؤن میں بلخصوص بجلی کے لوڈ شیڈنگ کو فوراً ختم کیا جائے ورنہ تمام حالات کی ذمہ داری حکومت اور اس کا نا اہل ادارہ پیسکو پر ہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔