تازہ ترین

کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی طرف سے بروغل کے تمام گھرانوں کے لئے فوڈ پیکیج ڈی سی اپر چترال کے حوالے

اپرچترال (چترال ایکسپریس)بروغل ویلی ڈسٹرکٹ اپر چترال کا انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں کے باسی شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے تقریباً 4مہینوں تک ضلع کے دیگر حصوں سے منقطع اور محصور ہوکر زندگی گزار رہے ہیں۔

امسال ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی کوششوں سے بروغل ویلی کے تمام گھرانوں کے لئے سپیشل فوڈ پیکجز/راشن اپرچترال پہنچایا گیاہے۔

فوڈ پیکجز/راشن کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی طرف سےمہیاء کیا جارہاہے ۔اس سلسلے میں کنگ سلمان فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے محمد اعجاز اور ریاض احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

وفد نے بروغل ویلی کے تمام گھرانوں کے لئے سپیشل راشن/فوڈ پیکجز ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حوالے کئے اور ائندہ بھی اپر چترال کے دور افتادہ علاقوں خصوصاً بروغل ویلی کے لوگوں کے ساتھ ہر ممکن امداد کا اعادہ کئے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کنگ سلمان فاؤنڈیشن اور ان کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔