
عوام کی مایوسی اور عدم استحکام
پاکستان کا سیاسی منظرنامہ ایک طویل عرصے سے عوامی مایوسی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ خواب اور دعوے بہت کیے گئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ عام آدمی کے حصے میں غربت، مہنگائی اور بے یقینی کے سوا کچھ نہ آیا۔ جمہوری نظام کے دعوے بھی مایوسی کی دھند میں گم ہوگئے اور ملک کے مستقبل پر اندھیروں کا سایہ بڑھتا چلا گیا۔
عمران حکومت کی بڑی غلطیاں
عمران خان کی حکومت اپنی ہی بڑی غلطیوں کی وجہ سے گرائی گئی۔ اتحادیوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار، پنجاب میں کمزور قیادت، بیوروکریسی پر بار بار عدم اعتماد، اپوزیشن کو دشمن بنا لینا، میڈیا سے محاذ آرائی، معیشت پر گرفت کھو دینا، دعوے بہت عمل تھوڑا اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب کر لینا ۔مدینے کی ریاست کی جانب عمل اقدمات نہ کرنا ۔تبدیلی ٗ آئی نہیں اگئی ہے کو حقیقت کی بجاے نعرہ بنانا، نو می کے باغیانہ اقدامات ، صوبائی اسمبلیوں کو توڑ کر مخالف کو طاقت دینا یہ وہ بنیادی عوامل تھے جو نہ صرف اس کی حکومت کو کمزور کیا جو بالآخر اقتدار اس کی رخصتی کا سبب بنا بلکہ اس کی گرفتاری کے بعد بھی ان کے ساتھ ان کے کارکنان اور پارٹی کے لیے بھی وبال جان بنے۔
پی ڈی ایم حکومت کی ناکامیاں
پی ڈی ایم حکومت نے اقتدار سنبھالا تو دعوے بڑے تھے لیکن کارکردگی کمزور رہی۔ معیشت سنبھالنے میں ناکامی، بڑھتی ہوئی مہنگائی، عوامی مسائل پر توجہ نہ دینا اور سیاسی انتقام پر زور دینا وہ غلطیاں تھیں جنہوں نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس دوران نگران حکومت، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن بھی غیر جانبداری کا کردار ادا نہ کر سکے۔ ناانصافی اور سختیوں کے باوجود عمران خان جیل میں بیٹھ کر اکثریت تو حاصل کر گئے مگر اقتدار اور قبولیت نہیں ملا، اور عوام کا اعتماد مزید تقسیم ہو گیا۔
شہباز شریف حکومت کے دعوے اور حقیقت
شہباز شریف حکومت نے فارم 47 کے ذریعے پورے ملک کو سنوارنے کے دعوے کیے لیکن عملی نتیجہ صفر رہا۔ سرمایہ کاری نہ آئی، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا، ٹیکسوں نے عوام کی کمر توڑ دی، اور معیشت بدترین بحران میں چلی گئی۔ جمہوریت ۔پارلیمان ۔عدلیہ ۔أیین سب کی شکل بلکہ ناک کٹوا دی۔ ان غلطیوں نے حکومت کی مقبولیت کو گرا دیا مگر عمران خان کو جیل میں بیٹھ کر مزید عوامی ہمدردی اور شہرت دلوادی۔
مشترکہ غلطیاں
بدقسمتی یہ بھی ہے کہ ملک میں کوئی معتبر ادارہ ، پارٹی ۔کوئی تھنگ ٹینگ ۔کوئی سیاسی یا عسکری شخصیت ایسا نہیں رہا جو نفرتوں کے جلوں کے جلسے ہوے زخموں پر دست شفا رکھ سکے ۔ایسے باگفتہ بہ حالات میں جہاں زمین اور أسمان بھی اپنا مخالف بن چکا ہو کوئی روحانی ۔علمی شخصیت أگے بڑھ کے ملک کا سمت درست کروا سکے۔
آخری پہلو خود عمران خان اور ان کی جماعت کی کمزوری ہے۔ جیل میں عمران خان کی ضد، ہٹ دھرمی اور پارٹی کے اندر نااہل قیادت کی مفاد پرستی نے کمزور حکومت کو سہارا دیا ہوا ہے۔ اگر بہتر منصوبہ بندی کی جاتی تو آج عمران خان باہر ہوتے اور یہ حکومت کب کی گر چکی ہوتی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ حکومت ملک کو آگے لے جانے میں سنجیدہ ہے اور نہ عمران خان استحکام چاہتے ہیں۔ یوں پاکستان اندھیروں کے سفر پر گامزن ہے اور عوام روشنی کی منتظر ہیں۔
؎ چراغ سب بجھ گئے امید کی راہوں کے
یہ کیسا سفر ہے اندھیروں کے سناٹوں میں
