تازہ ترین

چترال گول نیشنل پارک کے قریبی دیہات کی خواتین کے لیے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر تربیتی سیمینار کا انعقاد

​چترال (چترال ایکسپریس): حیاتیاتی تنوع کی کنزرویشن میں ولاج کنزرویشن کمیٹیوں (VCCs) سے وابستہ خواتین کے فعال کردار اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے سلسلے میں ایک پروقار سیمینار کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

​سیمینار میں چترال گول نیشنل پارک کے گردونواح میں واقع 11 دیہات کی خواتین VCCs کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران ماہرین کی جانب سے شرکاء کو کمیٹیوں کی ادارہ جاتی استعدادِ کار کے جائزے، تنظیمی امور، قیادت، فیصلہ سازی، کمیونٹی موبلائزیشن اور تحفظِ فطرت کے عمل میں ان کی مؤثر اور عملی شمولیت کے حوالے سے تفصیلی تربیت فراہم کی گئی۔

​تربیت کے دوران اس بات پر بالخصوص زور دیا گیا کہ مقامی خواتین کو تحفظِ ماحول اور کنزرویشن کے اقدامات میں محض خاموش تماشائی یا معمولی شرکاء کے طور پر نہیں، بلکہ بااختیار اور فعال اسٹیک ہولڈرز کے طور پر سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر شرکاء سے مختلف عملی مشقیں بھی کروائی گئیں تاکہ وہ اپنی VCCs کی موجودہ صلاحیتوں، کمزوریوں اور مستقبل کے چیلنجز و ضروریات کا خود جائزہ لے سکیں۔

​اس اہم تربیتی تقریب اور سیمینار کی مالی معاونت آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے ‘بیسٹ فار ویئر’ (Best for WEAR) پروجیکٹ کے تحت کی گئی تھی۔ شرکاء نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تربیت سے علاقائی سطح پر ماحولیاتی تحفظ اور خواتین کی بااختیاری کے عمل کو مزید تقویب ملے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔