تازہ ترین

عمران خان کی طرف سے اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن مشکوک ۔ نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے 7یونین کونسلوں کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کم سے کم 7یونین کونسلوں کے نتائج میں گڑ بڑ کی گئی اور ان کے نتائج ہمیں نہیں دیئے گئے۔ ہمیں ان کے نتائج چینلز سے پتہ چلے۔ انہوں نے نتائج میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دھاندلی کی راہ ہموار کی گئی اور ہماری جیت کو ہار میں بدلا گیا ہم اس کیخلاف الیکشن کمیشن میں جائینگے۔انہوں نے کامیابی پر اسد عمر کو مبارکباد دی اور کہا کہ انشااللہ ہم اسلام آباد میں اپنا میئر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO