مڈک لشٹ میں تین سو کلوواٹ بجلی گھر کا ڈائیلاگ مکمل۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایل ایس او کے چیئرمین اور ویلج کونسل کے ناظم قاضی خورشید احمد خان کے کوششوں سے مڈک لشٹ کے عوام کے درینہ مسئلہ حل ہوگیا۔گذشتہ روز AKRSPکے دائریکٹر درجات محمداور اُن کے ہمراہ قاضی آحمد سید نے مڈک لشٹ میں بجلی گھر کے سلسلے میں ڈائیلاگ کیں جسمیں مڈک لشٹ کے تمام گاؤں کے لوگوں نے شرکت کیں۔اس موقع پر AKRSPکے دائریکٹر درجات نے کہا کہ قاضی خورشید احمد کی کوششوں کی وجہ سے ہم نے یہاں آکر تین سوکلوواٹ بجلی گھر کا ڈائیلاگ کیا علاقے کے لوگوں کو قاضی خورشید احمد کا مشکور ہونا چاہیے۔جس نے آے کے آر ایس پی کے ذریعے ہمیشہ مڈک لشٹ کے لئے کام کیا۔ایل ایس او کے چیئرمین قاضی خورشید احمد AKRSPکے آر پی ایم سردار آیوب ،منیجر فضل مالک ،یونس،حسین آحمد اور خاص کر ڈائریکٹر درجات محمدکو شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مڈک لشٹ کے عوام کے ساتھ تعاون کیا اور اُن کی محبت کی وجہ سے مڈک لشٹ میں تین سو کلوواٹ بجلی گھر بننے جارہا ہے جو کہ علاقے کے لوگوں کے لئے عید کے دن جیسا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے بجلی کے لئے کوشش جاری تھی جو کہ خدا کے فضل وکرم ،لوگوں کے اعتماد اور ایل ایس او کی کارکردگی کی وجہ سے آج مڈک لشٹ کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہورہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔