الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر میں نئے ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور الٹرا ساؤنڈ مشین کی افتتاحی تقریب ۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن ہر قسم کی تعصب اور تمیز سے بالاتر انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کوشان ہے اور اپنی پروگرام کے حوالے سے اپنے لئے ایک پہچان پیدا کرلی ہے جس کی وجہ سے مخیر حضرات اس پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے وسائل غریبوں تک پہنچانے کے لئے اس کے حوالے کررہے ہیں۔اتوار کے روز چترال میں الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کی توسیع کی افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں یتیموں کی کفالت ایک نہایت مشکل مگر مستحسن قدم ہے جس کا بیڑاا لخدمت فاونڈیشن نے اٹھائی ہے اور کار خیر میں چترال کے عوام بھی اپنی کردار اداکرتے ہوئے یتیموں کی کفالت میں مدد کریں۔ انہوں نے چترال ضلعے کے لئے دو ایمبولنس دینے کا بھی اعلان کیا تاکہ چترال جیسے دورافتادہ اور پسماندہ علاقے سے مریضوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال سیلاب اور زلزلے کے مواقع پر چترال کے طول وعرض میں متاثرہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے الخدمت کے رضاکاروں کے لئے جو کارنامے سرانجام دئیے وہ چترال کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقے کی مشکلات کے پیش نطر یہاں پر سہولیات کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر نے الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر میں نئے ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور الٹراساؤنڈ مشین کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پرامیر ضلع مولانا جمشید احمد، ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ ، الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر رفیع الدین بھی موجود تھے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔